نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ پر دفتر کے باہر حملہ

40 سالہ شخص نے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال پر لال مرچوں کا پاؤڈر پھینک دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل نومبر 17:22

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ پر دفتر کے باہر حملہ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر 2018ء) بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے دفتر کے باہر ان پر حملہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروند کجریوال پر حملے ان کے آفس کے باہر کیا گیا۔حملہ آور نے نئی دہلی کے وزیر اعلی پر مرچوں کے پاؤڈر سے حملہ کیا اور اروند کجریوال کے چہرے پر لال مرچوں کا پاؤڈر پھینک دیا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ پر ایک بڑے شہر میں ایک انتہائی محفوظ بلڈنگ کے اندر حملہ کیا گیا ہے۔حملہ آور کی شناخت انیل کمار کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 40 سال بتائی جا رہی ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق مرچوں کے پاؤڈر سے اروند کجریوال پر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اروند کجریوال دفتر میں میٹنگز کے بعد کھانا کھانے جا رہے تھے جب ان پر یہ حملہ کیا گیا۔