وائٹ ہاوس نے سی این این کے صحافی کاپاس بحال کردیا

منگل 20 نومبر 2018 17:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) وائٹ ہاوس نے امریکی نیوز چینل سی این این کے صحافی جم اکاوسٹا کاپاس بحال کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس نے سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کا پاس بحال کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ صحافیوں کووائٹ ہاوس پریس کانفرنس کے نئے قوانین کااحترام کرناہوگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صحافی صرف ایک سوال پوچھ سکیں گے جبکہ فالواپ سوالات کے لیے صدرکی اجازت دکار ہوگی۔ سی این این نے صحافی کیپاس کی بحالی کیبعدقانونی کارروائی ترک کردی۔واضح رہے 7نومبرکوامریکی صدرٹرمپ نیصحافی اکوسٹا کا پریس پاس معطل کیا تھا۔