سربراہ پاک فضائیہ کا سکواش ٹریننگ کیمپ کا دورہ

کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اور ان کے کوچز کی سخت محنت کو سراہا سکواش کی عظمتِ رفتہ کو پانے کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا، ایئر چیف

منگل نومبر 17:38

سربراہ پاک فضائیہ کا سکواش ٹریننگ کیمپ کا دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے مصحف سکواش کملیکس اسلام آباد میںمستقبل میں منعقد ہونے والے برٹش اوپن اور یو ایس اوپن سکواش چیمپین شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ائیر چیف نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اور ان کے کوچز کی سخت محنت کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سکواش کی عظمتِ رفتہ کو پانے کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تربیتی کیمپ کے بروقت انعقاد پر پاکستان سکواش فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں ائیر مارشل شاہد اختر علوی،سنئیرنائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن نے ائیر چیف کو پلیئیرز ڈیویلپمنٹ پروگرام اور جاری تربیتی کیمپ کی کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔