سیمنٹ کی مقامی طلب میں 25 سال کے دوران سالانہ 6.6 فیصد اضافہ ہوا، تجزیاتی رپورٹ

منگل 20 نومبر 2018 17:42

سیمنٹ کی مقامی طلب میں 25 سال کے دوران سالانہ 6.6 فیصد اضافہ ہوا، تجزیاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) گذشتہ 25 سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی طلب میں اوسط سالانہ 6.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال 2018 کے دوران سیمنٹ کی مقامی صنعت کی شرح نمو میں 15.4 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہوا تاہم رواں مالی سال میں صنعت کی شرح ترقی میں کمی کا خدشہ ہے جس کا بنیادی سبب قومی معیشت کے ڈھانچہ میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔

ٹارس سکیورٹیز کے تجزیہ کار فراز عباس نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران شمالی علاقہ جات میں سیمنٹ کی طلب میں 5 فیصد کمی متوقع ہے جس سے مالی سال 2019 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت/کھپت میں 2 فیصد کی کمی ہو سکتی ہے اور فروخت میں کمی سے مقامی صنعت کی شرح نمو میں کمی واقع ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 25 سال کے دوران سیمنٹ کی اوسط سالانہ طلب میں 6.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بنیادی ڈھانچہ کے بڑے ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے آغاز سے سیمنٹ کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں سیمنٹ تیار کرنے والی مقامی صنعت کی پیداوار اور شرح ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران بنیادی ڈھانچہ کے بڑے منصوبہ جات پر کام کی سست رفتاری کے نتیجہ میں سیمنٹ کی صنعت کی شرح ترقی متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :