بلوم برگ کا جان ہاپکنز یونیورسٹی کیلئے 1.8 ارب ڈالر کا عطیہ

منگل 20 نومبر 2018 17:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) امریکا کی مشہور کاروباری شخصیت مائیکل بلوم برگ نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کو 1.8 ارب ڈالر کا عطیہ دیا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی میں زیر تعلیم نادار طلبہ کی مالی معاونت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طلبہ دوران تعلیم حاصل کردہ قرضے اتارنے کے لیے صارفین کو طویل عرصے تک قسطوں کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوم برگ نے کہا کہ یہ رقم ہاپکنز یونیورسٹی میں زیر تعلیم کم اور متوسط آمدنی کے حامل طبقے کے طلبہ کیلئے تحفہ ہے تاکہ وہ باآسانی اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے والد کی آمدنی کبھی بھی 6 ہزار ڈالر سالانہ سے زیادہ نہیں رہی تاہم میں نیشنل ڈیفنس سٹوڈنٹس لون کے سہارے حصول علم کو ممکن بناسکا۔ امریکی محکمہ تعلیم کے مطابق جون 2018 کے اختتام پر 42.2 ملین (4 کروڑ 22 لاکھ) سے زیادہ امریکی شہری دوران تعلیم حاصل کردہ قرضوں کو واپس کررہے تھے جن کی مجموعی مالیت 1.5 ٹریلین ڈالر (15 کھرب ڈالر) ہے جو گھروں کیلئے فراہم کئے جانے والے قرضوں کے بعد کسی مد میں فراہم کردہ قرضوں کی سب سے بڑی شرح ہے۔

متعلقہ عنوان :