9 اکنامک زونز آپریشنل ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگاخادم حسین

منگل 20 نومبر 2018 17:42

9 اکنامک زونز آپریشنل ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگاخادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان میں 9اکنامک زون کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میںسی پیک روٹس پر 9اکنامک زونز آپریشنل ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی پیکیج کے تحت ڈیوٹی و ٹیکسوں میں خصوصی رعایت سمیت دیگر مراعات اور سی پیک زونز میں سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی پیکیج سے ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اورغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔