سینیٹ آف پاکستان اور اومان کی کونسل آف اسٹیٹ کے مابین دوطرفہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
منگل 20 نومبر 2018 18:16
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے اومان کی اسٹیٹ کونسل کے ارتقائی سفر سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی دیکھی جس سے اس کے اختیارات اور آئین سازی کے متعلق آگاہی کا موقع ملا۔
ملاقات کے دوران دونوں ایوانوں کے مابین قانون سازی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو مزید موثر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلطان قابوس کی سربراہی میں اومان کی ترقی کا سفر ایک شاندار حقیقت ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین بین الاقوامی معاملات پر قابل اطمینان ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ملاقات میں اومان کی حکومت کے ہم وزراء اور اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے بھی شرکت کی۔ پارلیمانی وفد میں سینیٹرز محمد اعظم خان سواتی، مولا بخش چانڈیو، دلاور خان، کلثوم پروین اور معتمد خصوصی سینیٹ سیکرٹریٹ محمد انور بھی شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.