چودھری ظہورالٰہی شہید گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 22 نومبر سے گجرات میں شروع ہو گا: چودھری شافع حسین

منگل 20 نومبر 2018 18:23

چودھری ظہورالٰہی شہید گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 22 نومبر سے گجرات میں شروع ..
لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام سالانہ چودھری ظہورالٰہی شہید گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس یہاں صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری چودھری سرور اور سیکرٹری جنرل کینیڈین کبڈی سردار سنتوک سنگھ منڈیر سمیت فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی جس میں ٹورنامنٹ کے حتمی مراحل اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بشمول پاکستان آرمی، ایئرفورس، واپڈا، پولیس، ریلوے، سوئی گیس، ایچ ای سی اور دیگر ٹیمیں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ 22 سے 25 نومبر تک چودھری ظہورالٰہی شہید سٹیڈیم گجرات میں منعقد کروایا جائے گا۔ یاد رہے کہ چودھری ظہورالٰہی شہید پاکستان کبڈی فیڈریشن کے بانی صدر تھے جن کی یاد میں یہ ٹورنامنٹ باقاعدگی سے گجرات میں منعقد کروایا جاتا ہے۔