پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی تقریب 8 دسمبر کو ہوگی

منگل 20 نومبر 2018 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کا بڑا اجتماع 8 دسمبر کو نیو کیمپس میں منعقد کیا جائے گا اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کے زیر صدارت اجلاس منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز اور صدور شعبہ جات نے شرکت کی۔

اجلاس میں وائس چانسلر نے تاریخی اجتماع کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ اجتماع میں پاکستان بھر سے معروف مذہبی، سیاسی، سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی کی تاریخی تقریب میں شرکت کے لئے فارغ التحصیل طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔