اسرائیلی حکام نے سلوان میں فلسطینی شہری کی زمین کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کردیا

منگل 20 نومبر 2018 18:56

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں موجود قصبے سلوان میں ایک فلسطینی شہری کی زمین کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کے عملے سمیت اسرائیلی پولیس نے العباسیہ کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور اس میں موجود ایک آبادی کے قطعے کو ہموار کرنا شروع کردیا۔

فلسطینی شہری خالد الزیر کے مطابق اسرائیلی حکام نے اس کی زمین ہتھیانے کی کوشش میں اس پر متعدد بار بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی ان کی زمین پر قائم متعدد عمارتوں کو بھی غیر لائسنس شدہ قرار دے کر مسمار کردیا ہے۔اسرائیل کی انتظامیہ اس 16 دونم اراضی پر قبضہ کر کے اس پر ایک باغ تعمیر کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :