ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ3نومبر کو ٹیلی فون کالز پر شہریوں کی شکایا ت سنیں گے

منگل 20 نومبر 2018 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ 3 نومبر بروزجمعہ بوقت 02:00 بجے تا 03:00 بجے دوپہرسندھ پولیس ایف ایم ریڈیو اسٹیشن 88.6 کے فون نمبر 02199213663 پر براہ راست شہریوں سے گفتگو کرینگے اور انکے سوالات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ درپیش مسائل/شکایات کے حل/اذالوں کے لیئے بھی خاطرخواہ اقدامات اٹھائیں گے اور متعلقہ پولیس کو ہدایات جاری کرینگے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اس سلسلے کا آغاز صرف اور صرف شہریوں کے لیئے کیا گیا ہے۔لہذا پولیس ملازمین مذکورہ نمبر پر کال نہ کریں اور ممکنہ مسائل ومشکلات کے حل کے لیئے متعلقہ ایس ایس پیز سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :