ُٓپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں19ارب7 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

منگل 20 نومبر 2018 19:58

ُٓپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی41400کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں19ارب7 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.16فیصدکم اور49.33فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 41213پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیاتاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41466پوائنٹس کی بلندسطح پربھی ریکارڈ کیاگیاتاہم چھوٹے سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس66.47پوائنٹس اضافہ سی41419.24 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی168کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں19ارب7کروڑ33لاکھ27ہزار51روپے کااجافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب11 ارب94 کروڑ48لاکھ60ہزار196روپے ہوگئی ۔

منگل کومجموعی طور پر16کروڑ73لاکھ25ہزار940شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت91لاکھ15ہزار600 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوپاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت119.99روپے اضافے سی2529.98روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت80.65روپے اضافے سی2270.70روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت176.95روپے کمی سی3362.15روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت84.31روپے کمی سی1601.94روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کواینگروپولیمرکی سرگرمیاں1کروڑ59لاکھ64ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت94پیسے اضافے سی40.34روپے اورنیمرریسنس کی سرگرمیاں1کروڑ39لاکھ26ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت16پیسے کمی سی9.96روپے پربندہوئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس39.30پوائنٹس اضافے سی19829.24پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس203.92 پوائنٹس اضافے سی71008.20پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس75.52پوائنٹس اضافی سی29928.57پوائنٹس پر بند ہوا ۔