بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ

منگل 20 نومبر 2018 20:04

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا800روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1221ڈالرسی بڑھ کر1224ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں800روپے اور10سونے کی قیمت میں686روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت61700روپے سے بڑھ کر62500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52898روپے سے بڑھ کر53884روپے ہوگئی ۔منگل کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت830روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت711.59روپے پرمستحکم رہی۔