انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی

منگل 20 نومبر 2018 20:04

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 10پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے کی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.95روپے سے گھٹ کر133.90روپے اورقیمت فروخت134.05روپے سے گھٹ کر134.00روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.90روپے سے بڑھ کر134.00روپے اورقیمت فروخت134.20روپے سے بڑھ کر134.50روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیں1.20روپے کااضافہ، قیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید152.50روپے سے بڑھ کر153.70روپی اورقیمت فروخت154.00روپی پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید171.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت173.00روپے سے بڑھ کر173.20روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میںاستحکام ، قیمت فروخت میں5پیسے کااضافہ اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.60روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت35.85روپے سے بڑھ کر35.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.45روپے پر مستحکم اورقیمت فروخت36.65روپے سے بڑھ کر36.70روپے ہوگئی ۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت20.00روپے پرمستحکم رہی۔