نئی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب

عالمی درجہ بندی میں بھارت کا بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ ،جنوبی افریقہ دوسری ،انگلینڈ تیسری پوزیشن پر موجود

منگل 20 نومبر 2018 20:24

نئی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کے بہترین بولر ہیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ربادا ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بولنگ کے بعد یاسر شاہ کی دو درجے ترقی ہوئی ہے، وہ 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

پاکستانی پیسر وہاب ریاض 33ویں، محمد عامر 35ویں نمبر پر ہیں، راحت علی 42جبکہ حسن علی کی 44ویں پوزیشن ہے۔کیوی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اعجاز پیٹل کو 63واں نمبر ملا ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کی ابھی تک 7ویں پوزیشن ہے۔ 19نومبر تک کھیلے گئے میچز کے مطابق عالمی درجہ بندی میں بھارت نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن ہے، انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا کا درجہ بندی میں پانچواں نمبر ہے۔ سری لنکا 6، ویسٹ انڈیز 8، بنگلہ دیش 9اور زمبابوے کی 10ویں پوزیشن ہے۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی کی بادشاہت قائم ہے۔ اسٹیو اسمتھ کا 2 نمبر ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کیم ویلیمسن کی تیسری پوزیشن بنی ہے۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلے باز نہیں۔ اظہر علی کا 15 واں نمبر ہے۔ اسد شفیق ٹوئنٹی تھری، کپتان سرفراز احمد 33 ویں نمبر پر ہیں۔ محمد حفیظ 51 ، بابر اعظم 63، حارث سہیل 71 جبکہ فخر زمان کا 73 واں نمبر ہے۔ آل راونڈر میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد حفیظ کی ٹوئنٹی تھری پوزیشن ہے۔