تحریک انصا ف کے رہنما ابھی سیا ست کی الف ب سے نا بلد ہیں ،مر تضیٰ وہا ب

بلاول بھٹو کو سیاست سیکھنے کا مشورہ دینے والے پہلے سیاست کے آداب سیکھیں ،مشیر اطلاعات سندھ

منگل 20 نومبر 2018 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو سیاست سیکھنے کا مشورہ دینے والے پہلے سیاست کے آداب اور پارلیمانی شائستگی سیکھیں تو بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج اپنے جا ر ی کر دہ ایک بیا ن میں کہا کہ لکھی ہوئی تقریر بھی بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی بصیرت کا عکس ہوتی ہے نہ کہ کسی اور کے لکھے ہوئے ایجنڈے پر اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ضروریات زندگی کی اشیاء آٹا، چاول، گیس ،بجلی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے اور عا م آد می کی قو ت خرید نا ممکن ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کو آمروں نے اپنے دور اقتدا ر میں جس طرح کچلا ہے تحریک انصاف بھی اسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔پارلیمانی سیاست میں رہتے ہوئے آمرانہ طرز فکر اختیار کرنا تحریک انصاف کی شناخت اور شیوہ بن چکا ہے۔