کلفٹن میں 2بچوں کی ہلاکت ، ریسٹورنٹ کے مالک نے گودام کھلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

منگل 20 نومبر 2018 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں دو بچوں کی ہلاکت کے بعد کلفٹن کا ریسٹورنٹ اور گودام سیل کرنے کا معاملہ، ریسٹورنٹ کے مالک نے گودام کھلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیاعدالت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو 28 نومبر تک لیے نوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ چار سال پرانا گوشت کراچی والوں کو کھلانے کے لیے رکھا تھا درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ فروزن گوشت چار سال تک قابل استعمال ہوتا ہے،عدالت کا کہنا تھا کہ امریکہ والے چار سال پرانا گوشت کھاتے ہونگے پاکستانیوں کو کیوں کھلا رہے ہیں،آپ کو پتا چل جائے کہ گوشت چار سال پرانا ہے تو آپ کھائیں گے عدالت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو 28 نومبر تک لیے نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہائوس کے لیے 2015 میں امریکن فروزن گوشت دبئی سے منگوایا تھا، ڈی ایچ اے سے نئے ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت نہ ملنے پر گوشت کسی اور جگہ رکھا گیا تھا،بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد گوشت تلف کرنے گئے تو فوڈ اتھارٹی نے چھاپا مارا ،گودام سیل کردیا، گودام کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، وڈ اتھارٹی کو مزید کارروائی سے روکا جائے اور حکم امتناعی جاری کیا جائے، عدالت کا کہنا تھا کہ معاملہ انتہائی اہم ہے فوڈ اتھارٹی کا جواب آنے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے۔