انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت 22نومبر تک ملتوی کر دی

منگل 20 نومبر 2018 20:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت 22نومبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر گواہ نقشہ نویس بشیر اعوان کا بیان قلمبند کیا گیا۔ سماعت کے دوران تینوں گرفتارملزمان راجہ ارشد،ہاشم خان اورنعمان کھوکھر کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 22نومبرتک کیلئے ملتوی کردی۔