سینیٹر سراج الحق کی مولانا نذرالرحمن سے ملاقات ، حاجی عبدالوہاب کے لیے دعائے مغفرت

منگل 20 نومبر 2018 20:51

سینیٹر سراج الحق کی مولانا نذرالرحمن سے ملاقات ، حاجی عبدالوہاب کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے رائے ونڈ جا کر مولانا نذر الرحمن امیر تبلیغی جماعت اور مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور حاجی عبدالوہاب کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے حاجی عبدالوہاب کی دین اور تبلیغ دین کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت کی ۔ جماعت اسلامی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور ، میاں مقصود احمد ، مولانا لطیف الرحمن شاہ، سمیع الحق شیر پائو اور حافظ سیف الرحمن بھی سینیٹر سراج الحق کے ہمراہ تھے ۔