پشاور ہائیکورٹ نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ معطل کردیا

منگل 20 نومبر 2018 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پشاور ہائیکورٹ نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ معطل کردیا ۔عدالت نے وفاقی حکومت ،چیئرمین اوگرز اور ایس این جی پی ایل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اوگرا کی مشاورت کے بغیر سی این جی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ،عدالت نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت،چیئرمین اوگرا ،ایم ڈی ایس این جی پی ایل کو نوٹس جاری کیا ،عدالت نے متعلقہ حکام سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

وفاقی حکومت نے چاراکتوبر کو سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔