بھارتی پولیس کے اہلکار نے جموں میں خودکشی کرلی

منگل 20 نومبر 2018 21:03

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس کے ایک اہلکار نے جموں میں خودکشی کرلی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہیڈ کانسٹبل سبھاش چندر جموں کے علاقے بکرم چوک میںواقع ڈائریکٹر جنرل پولیس کی رہائشگاہ پر تعینات تھا اور اس نے پیر کو صبح ساڑھے دس بجے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی تھی ۔

(جاری ہے)

اس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے سے جنوری 2007ء سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 416ہوگئی ہے۔