پاکستان اور آزادکشمیر میں ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع میسر ہیں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ہسپانوی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو

منگل 20 نومبر 2018 21:10

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں معاشی سرگرمیوں اور ابھرتی ہوئی مڈل کلاس کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع میسر ہیں۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار ہسپانوی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

جنہوںنے جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت روزے مینول کا سٹیلینومینجر فرینچائز اوپریشنز، کا نڈس سپین اور پاکستانی نژاد ہسپانوی سرمایہ کار چوہدری امانت حسین نے کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے صدر کو کانڈس (جو ہسپانیہ کی ایک بڑی اوپریشن تنظیم ہی) کے اوپریشنزکے بارے میں تفصیلاً بتایا۔

(جاری ہے)

وفد نے پاکستان بھر میں کانڈلس رینٹیل سٹور کی فرینجازئز کھولنے اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کی پاکستان اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ آزادکشمیر میں ابھرتی ہوئی مڈل کلاس اور بڑے تعلیمی اسکوئر کی وجہ سے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ صدر نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت انفراسٹرکچر کی ترقی، سڑکات کی تعمیر، سیر و سیاحت کے فروغ، صحت اور تعلیم میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

صدر نے وفد کو آزادکشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔ صدر نے وفد کو مزید بتایا کہ آزادکشمیر میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے اور سیاحت کے لئے خوبصورت ترین جگہ ہے ۔ نیز سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے بے پناہ رجحان و مواقع موجود ہیں۔ صدر نے پرائیویٹ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزادکشمیر میں معیاری ریٹیل Outlets ، ہوٹل، Theme Parks اور سیاحوں کے لئے Guidesسنٹر قائم کرنے میں سرمایہ کاری کریں۔

متعلقہ عنوان :