ایف بی آر ان لینڈ ریونیو شعبہ کے گریڈ 21 کے دو افسران کی 22 ویں گریڈ میں ترقی

منگل نومبر 21:34

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو شعبہ کے گریڈ 21 کے دو افسران  کی  22 ویں گریڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) ایف بی آر ان لینڈ ریونیو شعبہ کے گریڈ 21 کے دو افسران میاں سعید اقبال اور حافظ محمد علی اندھار کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے ان دونوں افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نے ان کی ترقی کا باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاہے اب یہ دونوں افسران سعید اقبال اور حافظ محمد علی اندھار کو فی الحال ایف بی آرمیں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔