اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار میں ملا جلا رجحان

اختتام پر 100 انڈیکس میں 66 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 419 پوائنٹس پر پہنچ گیا

منگل 20 نومبر 2018 21:34

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار میں ملا جلا رجحان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار میں ملا جلا رجحان رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 66 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 419 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا اور مارکیٹ منفی اور مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کا بھی اضافہ دیکھا گیا تاہم مارکیٹ میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا اور مارکیٹ کبھی منفی اور کبھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان نظر ا? رہا ہے۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا ا?غاز مثبت ہوا تاہم رپورٹ فائل کرنے تک مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کاروبار کے ا?غاز پر صبح دس بجے تک 100 انڈیکس 63 پوائنٹس کی کمی رہی جس کے بعد کے ایس سی 100 انڈیکس 41 ہزار 289 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔مارکیٹ کے ا?غاز میں 100 انڈیکس میں 23 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 41 ہزار 376 پوائنٹس پر پہنچ گئی تاہم یہ اضافہ وقتی ثابت ہوا اور مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی اور 100 انڈیکس میں 112 تک کی کمی ہو گئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار 240 پوائنٹس تک گر گیا۔رپورٹ فائل ہونے تک مارکیٹ میں ایک بار پھر کچھ بہتری ا?ئی اور 100 انڈیکس میں 63 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 289 پوائنس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں مندی رہی اور مارکیٹ میں مجموعی طور پر 307 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار 352 پر بند ہوا۔۔

متعلقہ عنوان :