سپریم کورٹ نے جہلم کے علاقہ میں غیرت کے نام پرخاتون کے قتل کیس میںراضی نامے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 20 نومبر 2018 21:56

سپریم کورٹ نے جہلم کے علاقہ میں غیرت کے نام پرخاتون کے قتل کیس میںراضی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے جہلم کے علاقہ میں غیرت کے نام پرخاتون کے قتل کیس میںراضی نامے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر تے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پرایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کوبتایا کہ ملزم محمد وقار نے غیرت کے نام پر 2012 ء میں اپنی بہن کو قتل کیا تھا جس کے بعد اس نے اپنے بہنوئی کے ساتھ راضی نامہ کرلیا تھا۔

ملزم نے ماتحت عدالتوں سے راضی نامہ مسترد ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ اس کا راضی نامہ قبول کیا جائے۔ تاہم عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سے ایک ماہ میں راضی نامے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی اورمزید سماعت ملتوی کردی۔