پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ٹیم کی ملاقات

منگل 20 نومبر 2018 22:12

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ٹیم نے ملاقات کی ،ٹیم مجموعی طور پر چھٹی مرتبہ اورمسلسل چوتھی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کیمبرین پیٹرول مشق 8 تا 22 اکتوبر 2018 برطانیہ میں منعقد ہوئیں ۔ان مشقوں میں 100ٹیموں نے حصہ لیا ۔پاک فوج کی ٹیم 3افسران اور 11جوانوں پر مشتمل تھی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔پاک فوج نے ان مشقوں میں مجموعی طور پر 6مرتبہ اور مسلسل چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔