اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی

منگل 20 نومبر 2018 22:26

اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور فلم ’سات دن محبت ان‘ میں معاون کردار ادا کرنے والی میرا سیٹھی نے منگنی کرلی۔میرا سیٹھی نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر بلال کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی۔

(جاری ہے)

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جہاں اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اپنے منگیتر بلال کے ساتھ زندگی کے سفر کے آغاز کی اہم یادیں بھی شیئر کیں۔

اداکارہ کے منگیتر بلال ان کے قریبی دوست ہیں اور دونوں منگنی سے پہلے ساتھ میں اسلام آباد، برسلز، لسبن، آمسٹرڈم، نیویارک، رینو اور سان فرانسسکو کا دورہ کرچکے ہیں ،ْیہی وجہ ہے کہ دونوں کی منگنی سے پہلے دوستی قائم ہوگئی تھی۔اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جہاں پہلی ملاقات کے حوالے سے سب کو آگاہ کیا وہیں یہ بھی بتایا کہ ان کے منگیتر بلال کی والدہ کی وفات کے بعد وہ ان کے دکھ درد کی ساتھی بن گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :