Live Updates

پیپلز پارٹی کا 30نومبر کو 51ویں یوم تاسیس کا جلسہ تاریخ رقم کریگا، نثار احمد کھوڑو

پاکستان کے مسائل حل صرف جمہوری نظام میں ہے ‘پاکستان کی موجودہ حکمران سیاسی پارٹی نے اپنا نام تبدیل کر کے یوٹرن پارٹی رکھ لیا ہے، پریس کانفرنس

منگل 20 نومبر 2018 22:26

پیپلز پارٹی کا 30نومبر کو 51ویں یوم تاسیس کا جلسہ تاریخ رقم کریگا، نثار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا 30نومبر کو 51ویں یوم تاسیس کا جلسہ تاریخ رقم کریگا۔ پاکستان کے مسائل حل صرف جمہوری نظام میں ہے ‘پاکستان کی موجودہ حکمران سیاسی پارٹی نے اپنا نام تبدیل کر کے یوٹرن پارٹی رکھ لیا ہے ۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد منگل کے روز پی پی پی میڈیا سیل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد حسین ربانی، سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ ، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، فدا حسین ڈھکن ، سردار نزاکت و دیگر بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ 30نومبر کو ہونے والا جلسے میں پورے پاکستان سے پیپلز پارٹی کے کارکنان شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

40ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیگی۔ جلسہ کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 11رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے ،جلسہ کے حوالے سے تین مزید کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جس میں جلسہ گاہ کمیٹی، میڈیا کمیٹی اور استقبالیہ کمیٹی بھی ہے۔ جو پورے پاکستان سے آنے والے کارکنان کو خوش آمدید کریگی۔ یوم تاسیس کا جلسہ 3بجے شروع ہوگا جبکہ وزیراعلیٰ ہائوس میں سندھ کونسل کے اجلاس میں 27دسمبر کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔

پاکستان کے اس سیاسی ماحول میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی پارٹی نے اپنا نام تبدیل کر کے یوٹرن پارٹی رکھ لیا گیا ، پی ٹی آئی کے وزرا سوچے سمجھے بغیر بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں ۔ صدر ووزیراعظم کے فخریہ یوٹرن کے اعلان سے بیرونی ممالک میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ جھوٹا انسان ہے اور اس جھوٹ کو یوٹرن کا نام دے دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد بیرونی ممالک سے بھیک مانگی گئی اور اپنے دعوے اور وعدے کے برعکس کام کیا اور عوام پر پیٹرول ، گیس ، بجلی اور شدید مہنگائی کر کے عوام کو معاشی بدحالی کا شکار کر دیا گیا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج سے راتو رات ڈالر کی قیمت بڑھا کر اربوں روپے کمائے گئے اور پاکستان کی معاشی صورت حال کو کمزور کر دیا گیا ۔ پاکستان کو ملنے والے قرضے کن شرائط پر لئے گئے جس سے عوام لاعلم ہیں اور ان قرضوں سے عوام پر کتنا بوجھ لاحق ہوا اس بارے میں پی ٹی آئی کی حکومت بتانے سے قاصر ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات