سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات اسٹنٹ ڈائریکٹر سائوتھ مقصور سومرو کی لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے ، مقصود سومرو

منگل 20 نومبر 2018 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بلدیہ جنو بی میں ڈیپوٹیشن پر رورل ڈیولپمنٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود سومرو نے رشوت کا بازارگرم رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقصود سومرو نے چائینز کمپنی سے بلدیہ جنوبی کراچی میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری کے لیے مجموعی طور پر 522ڈیلی ویجرز سینٹری ورکرز کا بندوبست کرکے صدر زون کو 400اور لیاری زون کو 122ڈیلی ویجز ورکرز فراہم کیے ۔

جنہیں ملازمتوں سے فارغ کرکے بھتہ پر دینے کے لییUC16-17-18-19سے ماہوار 20ہزار ،یوسی 21سے 30ہزار ،یوسی23سے ساڑھے 7ہزار ،یوسی 24/25سے 50ہزار ،یوسی 27/28سے 25ہزار ،یوسی 29سے 10ہزار ،یوسی 30/31سی10ہزار ،نائٹ گینگ سی50ہزار روپئے مجموعی طور پر صرف ڈیلی ویجرز ورکرز کے حساب کتاب سے متعلقہ انسپکٹر سی2لاکھ سے زائد بھتہ ماہوار لیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ آر ڈی ڈی حکومت سندھ سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے اس اسٹنٹ انجینئر نے گھر کی دوائی سے لیکر گوشت ،سبزی ،مٹھائی ،گھر کی گاڑی کی مرمت ،تہور کے کپڑوں تک کی فراہمی کے لیے نائٹ گینگ کے انچارج کو تعینات کرواکر گھر کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ 3سی5ہزار روپئے کا ڈیزل بھی فروخت کرواکر روزانہ پیسے اپنی جیب میں ڈال رہا ہے ۔

حد تو یہ ہے کہ چائینز کمپنی کے بلز پر کمیشن اور ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر 30فیصد کٹوتی کردی جاتی ہے تاکہ افسران بالا کو مطمئن کیا جاسکے اور چائینز کمپنی کو بھی نقصان پہنچاکر اسے ڈیمانڈ پوری کرنے پر مجبور کیا جائے ۔صدر زون کے انسپکٹرز صاحبان نے حکام بالا کے منع کرنے پر اس ماہ ڈیلی ویجرز ورکرز سے مکمل کرواکر اسٹنٹ ڈائریکٹر کی فرمائش پوری نہیں کی اس پر اس نے فی یوسی 5سی20ڈیلی ویجرز کو کم کرکے صدر زون سی90ملازمین کو فارغ کردیا ۔

تاکہ ڈیلی ویجرز ملازمین متعلقہ انسپکٹرز سے لڑائی جھگڑا کرکے مکمل تنخواہ کا تقاضہ کریں ۔بلدیہ جنوبی کے سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ میں تعینات ملازمین نے چیئرمین واٹر کمیشن ،چیئرمین نیب ،چیئرمین انٹی کرپشن ،ایم ڈی سولڈ ویسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر تعینات اسٹنٹ انجینئر مقصود سومرو کے خلاف انکوائری کمیٹی بناکر متعلقہ عملے کو بلواکر انکوائری کروائی جائے اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ڈیپوٹیشن پر تعینات تمام آفیسرز عملے کو واپس اصل محکمے میں بھیجا جائے بصورت دیگر انکے خلاف سخت ترین احتجاج کیا جائے گا ۔