جامعہ کراچی، سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2018 ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

منگل 20 نومبر 2018 22:34

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر ماجد ممتازکے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلبا وطالبات کے ’’سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘‘ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں14 دسمبر2018ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کے لئے مخصوص درخواست فارم اور فیس وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk پر دستیاب ہیں۔5000 روپے فیس وائوچر پر درج بینک کی کسی بھی برانچ پر ادائیگی کے بعد باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم معہ فیس وائوچر 10:00 بجے صبح تا دوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12:00 بجے تک) اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک فرسٹ فلور ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :