جامعہ کراچی: بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کی 1767 نشستوں کے لئے 12135 فارم جمع کرائے گئے

بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ 2 دسمبر کو این ٹی ایس کے زیر اہتمام منعقد ہوگا

منگل 20 نومبر 2018 22:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) امسال بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیادپر ہونے والے داخلوںکے لئے بیچلراور ماسٹرز پروگرام کی 1767 نشستوں کے لئے 12135 داخلہ فارم جمع کرائے گئے۔ جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق بیچلرز، ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام) اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)کا داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیر اہتما م2 دسمبر 2018 ء کو منعقدہوگا۔

داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جامعہ کراچی کی ویب سائٹwww.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پربھی اپ لوڈ کردیا جائے گا، تمام طلبہ کو بذریعہ ای میل اور ایس ایم ایس بھی آگاہ کیا جائے گا ۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے این ٹی ایس کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایڈ مٹ کارڈ کے حصول کے لئے لنک جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اًپ لوڈ کردیا جائے گا جس سے طلبہ اپنے ایڈ مٹ کارڈ پرنٹ کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شعبہ ویژول کا داخلہ ٹیسٹ 25 نومبر 2018 ء کو صبح 10:00 بجے جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات میں منعقد ہوگا۔ شعبہ ویژول اسٹڈیز کے ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے 22 نومبر 2018 ء کو لنک جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اً پ لوڈ کردیا جائے گا جس سے طلبہ اپنے ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرسکیں گے۔ دریں اثناء جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ کسی بھی کام کی شروعات میں تھوڑی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے،مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ امسال طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑاہے، آن لائن داخلہ نظام کے انتہائی مثبت نتائج آرہے ہیں۔

ہماری اولین ترجیح طلبہ کو بہتراور معیاری سہولیات کی فراہمی ہے اور مذکورہ داخلوں کے آن لائن ہونے سے طلبہ کو لمبی قطاروں کی مشکلات سے نجات مل گئی ہے اور آئندہ ہم اسے مزید بہتر اور آسان بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ آسانی ہو ۔

متعلقہ عنوان :