گورنر پنجاب سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وفد کی فوزیہ خالد وڑائچ کی قیادت میں ملاقات

منگل نومبر 22:47

گورنر پنجاب سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے ..
لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس لاہور میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وفد نے صدر پنجاب لوکل کونسلز ایسوسی ایشن فوزیہ خالد وڑائچ کی قیادت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفدمیں زاہد اقبال چوہدری شریک صدر، انور حسین چیف ایگزیکٹیو، حمایت اللہ صدر لوکل کونسل خیبر پختونخواہ ، بابر علی خان سیال چیئر مین ضلع کونسل جھنگ، پیرزادہ راجن سلطان چیئرمین ضلع کونسل لودھراں اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔اس موقع پر لوکل کونسل ایسوسی ایشن کی جانب سے دونوں صوبوں میں مقامی حکومتوں کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کے حوالہ سے سفارشات پیش کی گئیں۔