افغانستان ،ْعید میلادالنبیؐ کی تقریب میں خودکش دھماکہ ،ْ 40افراد ہلاک ،ْ60سے زائد زخمی

منگل 20 نومبر 2018 23:04

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) افغانستان میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شادی ہال میں علما کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران دھماکا ہو گیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ایک خود کش دھماکا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب کی میزبانی کرنے والے اٴْرانوس شادی ہال کے ایک منیجر نے بتایا کہ تقریب کے عین وسط میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں اور خود میں نے 30 لاشیں گنی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا کہ تقریب میں شریک علما کو نشانہ بنایا گیا۔