خیبر پختونخواہ کی سول بیوروکریسی نے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلے اور میڈیا کوریج پر پابندی کے قانون کی دھجیاں اڑادیں

حطار کے گرلز پرائمری سکول میں جاپانی سفیر کی آمد کے موقع پر تقریب سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر، ڈی ای او ایجوکیشن سمیت50 سے زائد مردوں کی شرکت میڈیا کو بھی پروگرام کی بھرپور کوریج کی دعوت، عوام نے تقریب میں مردوں کی شرکت کو خیبر پختونخواہ حکومت کا بڑا یو ٹرن قرار دے دیا

منگل 20 نومبر 2018 23:04

حطار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا کی سول بیوروکریسی نے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلے اور میڈیا کوریج پر پابندی کے قانون کی دھجیاں اڑادیں،حطار کے گرلز پرائمری سکول میں جاپان کے سفیر کی آمد کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر، ڈی ای او ایجوکیشن سمیت50 سے زائد مردوں کی شرکت، میڈیا کو بھی پروگرام کی بھرپور کوریج کی دعوت، عوام نے تقریب میں مردوں کی شرکت کو خیبر پختونخواہ حکومت کا بڑا یو ٹرن قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق جاپان کے سفیر تاکاشی کرائے گزشتہ روز حطار کے گرلز پرائمری سکول میں ایک تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس تقریب کے میزبان ڈپٹی کمشنر ہریپور زاہد پرویز اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن فی میل جعفر عباسی تھے اور دیگر افسران کے ہمراہ موقع پر موجود تھے اس تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ مختار احمد سمیت پچاس سے زائد مرد حضرات نے شرکت کرکے صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے گرلز پرائمری سکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی کے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں اور سونے پر سوہاگہ میڈیا کی تمام ٹیموں کو بھی اس پروگرام کی کوریج کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے مدعو کررکھا تھا جبکہ صوبائی حکومت نے گرلز سکولوں کے کسی بھی پروگرام کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد رکھی ہے اہل علاقہ نے کہا کہ آج سرکاری افسران نے اپنے ہی بنائے قانون کی خلاف ورزی کرکے ثابت کردیا ہے کہ یوٹرن لینا نہ صرف انکے لیڈرکا کام ہے بلکہ انکی حکومت کے اعلی افسران کو بھی یوٹرن لینے کی عادت پڑ چکی ہے لوگوں نے کہا کہ اگر حکومت کے اعلی ترین افسران اپنے ہی بنائے قانون کی یوںسرعام خلاف ورزی کریں گے تو عوام اس کی کیا پاسداری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :