موجودہ حکومت کے 100دن، شیریں ایم مزاری نے وزارت انسانی حقوق کی کارکردگی بارے رپورٹ جاری کر دی

وزارت کے ڈھانچے کی تفصیلات ، مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات ، سفارش کردہ قانون سازی اور وزارت کی طرف سے تحقیق بارے تفصیلات بتائی گئیں

منگل نومبر 23:14

موجودہ حکومت کے 100دن،  شیریں ایم مزاری نے وزارت انسانی حقوق کی کارکردگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی وزارت کے پہلے 100دنوں کی کارکردگی رپورٹ منگل کو جاری کر دی ۔ رپورٹ پہلے 100دنوں میں وزارت کی طرف سے کئے گئے کاموں،قانون سازی کے سنگ میلز، بین الاقوامی سنگ میل اور قومی ایکشن پلان مجموعی جائزہ پر مشتمل ہے ۔ اس میں وزارت کے ڈھانچے کی تفصیلات ، مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات ، سفارش کردہ قانون سازی اور وزارت کی طرف سے کی جانے والی تحقیق کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے 9قانونی بلوں کے مسودے بنائے جن میں زینب الرٹ بل، جسمانی سزا کا بل ، گھریلو کارکنوں کا بل ، معذوری بار ے بل، عیسائیوں کی شادی اور طلاق کا بل ، دی پنجاب سکھ انند کراج ، میرج بل، جبری طور پر لا پتہ افراد بارے بل ، قانونی امداد اور انصاف تک رسائی کا بل2018ء اور اینٹی ٹارچربل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ رپورٹ میں اضافی حقوق بارے موصولہ شکایات کی داد رسی ، آگاہی مہم بارے بتایا گیا ہے جبکہ تین تحقیق بھی رپورٹ کاحصہ ہیں اور ان تحقیقوں میں وراثت بارے تحقیق ، سٹریٹ چلڈرن اور قانون میں ہم آہنگی شامل ہیں جبکہ پہلے 100دنوں کے اندر اندر خواتین کی با اختیار ی کی پالیسی اور بچوں سے بدسلوکی بارے پالیسیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :