خوشی ہے ایم ایل ون جو کہ سی پیک منصوبے کی بیک بون اس کے بغیر سی پیک نامکمل ہے،شیخ رشید احمد

اس کے معاملات طے پا گئے ہیں، 25دسمبر تک ایم ایل ون ڈیزائن اور انفراسٹرکچر پر اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 100 دن کے ٹارگٹ میں پاکستان ریلوے افسران کے ساتھ مل کر میں نے بھی کچھ کام کیاہے پاکستان اور چین کے تعلقات سٹریٹیجک فرینڈ کے ہیں اورچین کے ساتھ ہماری دیرینہ دوستی ہے جومزید مستحکم ہورہی ہے، چینی وفد کے ساتھ ایم ایل ون کی فریم ورک کی دستخطی تقریب کے دوران اظہار خیال

منگل نومبر 23:19

خوشی ہے ایم ایل ون جو کہ سی پیک منصوبے کی بیک بون اس کے بغیر سی پیک نامکمل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) آج خوشی کی بات ہے کہ ایم ایل ون جو کہ سی پیک منصوبے کی بیک بون ہے اور جس کے بغیر سی پیک نامکمل ہے اس کے معاملات طے پا گئے ہیں اور 25دسمبر تک ایم ایل ون ڈیزائن اور انفراسٹرکچر پر اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 100 دن کے ٹارگٹ میں پاکستان ریلوے افسران کے ساتھ مل کر میں نے بھی کچھ کام کیاہے۔

پاکستان اور چین کے تعلقات سٹریٹیجک فرینڈ کے ہیں اورچین کے ساتھ ہماری دیرینہ دوستی ہے جومزید مستحکم ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں چین کے ڈپٹی منسٹر ریلوے این لوشنگ کے ہمراہ چینی وفد کے ساتھ ایم ایل ون کی فریم ورک کی دستخطی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس آنے کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔

23نومبرکو وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان وزیر اعظم ہائوس سے شام 4بجے چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے جس کے بعد پسنجر ٹرین کا سیکشن مکمل ہوجائے گا اس کے بعد ہم فریٹ سیکٹر کی طرف جائیں گے۔ ایم ایل ٹو اور ایم ایل تھری پر سٹریٹجیکل کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں بھی ریل میں انقلاب آرہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ریل پیچھے رہ گئی ہے اسے بھی ترقی کرنا چاہیے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ طعنے دینے والے شرم کریں حویلیاں ٹو خنجراب زندگی کا خواب تھا جوپوراہونے جارہا ہے۔ سرکلر ریلوے ٹریک منصوبہ مل گیاتو غریبوں کو گھر بنا کے دیں گے سپریم کورٹ کے احترام میں سب کچھ کریں گے۔36ارب سنگل پر خرچ ہوں گے ، جرمن ، ترقی اور رشیاء ٹریک روٹ پر دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں سے رائے ونڈ تک ڈبل ٹریک میں نے شروع کیاتھا جس کا افتتاح جنرل مشرف نے کیاتھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 11ہزار لوگوں کو ریلوے میں نوکریاں دیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں تقریب کے دوران سی پیک منصوبے کے تحت ایم ایل ون کی ڈیزائن رپورٹ اور ایم ایل ون کے منٹس آف میٹنگ پر چائنہ اور ریلوے کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے گئے اس موقع پر چیئرمین ریلویز محمد جاوید انور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر بھی موجود تھے۔