سرگودھا، روٹری کلب کا ماہانہ اجلاس

منگل 20 نومبر 2018 23:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) روٹری کلب کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صدر روٹری کلب عدیل احمد ایڈووکیٹ نے کی، اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روٹری کلب سرگودھا جس دل جمی سے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اس کی مثال نہ ہے، ہمیں ادارے کی کارکردگی پر فخر ہے جو خالصتا غریب عوام کیلئے فری ڈسپنری ، ٹیسٹوں کیلئے فری لیبارٹری اور آئی یونٹ کے ذریعے آنکھوں کے معائنے اور آپریشن کروا رہے ہیں،فلاحی کاموں کیلئے روٹری کلب اپنا قردار احسن طریقہ سے سرانجام دے رہا ہے، فری ڈسپنسری ، فری لیبارٹری اور آئی یونٹ میں مریضوں کو مفت علاج معالجے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں، اس موقع پر روٹری کلب کی جانب سے اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ فری ڈسپنسری میں 1500 ، فری لیبارٹری میں 9 سو مختلف ٹیسٹ جبکہ آئی یونٹ میں 8 ہزار سے زائد افراد کی چیک اپ اور 35 سے زائد لوگوں کے فری آپریشن بھی کئے گئے ہیںاجلاس میں ،ڈپٹی گورنر روٹری کلب مختار مرزا،جنرل سیکرٹری اسلم وہرہ خطاب کررہے ہیں اجلاس میں شریک سعد اللہ ملک ،لیاقت ورڑائچ ،عامل صدیقی ،امجد محمود بھٹی ،شیخ آصف اقبال ،خواجہ محمد عمر،مہناز عطاچوہدری،خواجہ فیصل ،سپنا،فریحہ ریاض چیمہ ،مرزافضل الرحمن ودیگر شریک تھے

متعلقہ عنوان :