سرگودھا،جمخانہ کلب میں سالانہ ڈنر، محفل میلاد ، الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمیٹی کی منظوری

منگل 20 نومبر 2018 23:22

سرگودھا،جمخانہ کلب میں سالانہ ڈنر، محفل میلاد ، الیکشن کروانے کیلئے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) جمخانہ کلب میں سالانہ ڈنر، محفل میلاد ، الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمیٹی کی منظوری دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید نے سرگودھا جمخانہ کے بورڈ آف گورنر اجلاس میں سالانہ دوسرے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی بنانے کی منظوردیتے ہوئے فوری طور پر نام مانگ لئے ہیں، اگلے ماہ جمخانہ کے سالانہ الیکشن ہونے ہیں اسی طرح جشن عید میلاد النبی ﷺکے باعث سرگودھا جمخانہ کلب نے شاندار محفل میلاد منعقد کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، اسی طرح سالانہ ڈنر کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس میں سرگودھا جمخانہ کے تمام ممبران اور ان کی فیملوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔