وفاقی حکومت مسئلہ کشمیر کو متاثرکیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو صوبوں سے بڑھ کر آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان

یہ حساس خطہ ہے اس کے حوالے سے فیصلے کرنے سے قبل یہاںکے عوام اور قیادت کو اعتماد میں لیا جائے،گلگت بلتستان حکومت مولانا سلطان رئیس پر قائم سیاسی اور جعلی مقدمات ختم کرے، امیر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر

منگل 20 نومبر 2018 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیرڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت مسئلہ کشمیر کو متاثرکیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو صوبوں سے بڑھ کر آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کرے،یہ حساس خطہ ہے اس کے حوالے سے فیصلے کرنے سے قبل یہاںکے عوام اور قیادت کو اعتماد میں لیا جائے،گلگت بلتستان حکومت مولانا سلطان رئیس پر قائم سیاسی اور جعلی مقدمات ختم کرے ، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے اول روز سے جدوجہدکررہی ہے،جماعت اسلامی نے فرقہ واریت کے ماحول میں ہمیشہ اس آگ کو بجایاہے،امن کے لیے مصروف جہد رہی ہے،جب تک یہاں کے عوام کو مکمل حقوق اور عدل کا نظام قائم نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،ان خیالات کااظہارانھوںنے وفو د سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوںنے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو باوقار اوربااختیار نظام حکومت دے،دیامر اور دیگر ڈیمز کی رائلٹی یہاں کے عوام کودی جائے تاکہ یہاںکے عوام اپنے وسائل سے منصوبے بناسکیں اور بے روزگار نوجوان کو روزگار کے موقعے فراہم ہوسکیں،اس موقع پر انھوںنے کہاکہ مولانا سلطان رئیس پر سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ معزز شہریوں اور علماء کرام کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کرنے سے باز رہے ،ہم امن کے خواہاں ہیں اس کو کمزوری نہ سمجھا جائے اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزاد ی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے ،حریت کانفرنس کے راہنما حفیظ اللہ کی شہادت سے صبح آزادی طلوع ہو گی ہندوستان قائدین کو نشانہ بنا رہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔

راٹھور