Live Updates

علیمہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہوتی ہیں تو عمران خان کی ساری پاک دامنی کا پنڈورا باکس کھل جائے گا ،ْحسن مرتضیٰ

منگل 20 نومبر 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور ممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہوتی ہیں تو عمران خان کی ساری پاک دامنی کا پنڈورا باکس کھل جائے گا یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم اپنی ہمشیرہ کو بچانے کے لئے ایف بی آر کو سہولت کاری پر مجبور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چور چور کا شور مچا کر چندا چوری کی حقیقت کو چھپانا چاہتے ہیں۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ علیمہ خان نے جرمانہ ادا کرکے اقرار جرم کیا ہے۔ اس لئے انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ مذکورہ خاتون نے اتنی بڑی رقم کا اہتمام کہاں سے کیا اور کس طریقے سے منی لانڈرنگ کی پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہر بات پر یو ٹرن کی تاریخ رکھنے والے نے احتساب کے دعوے پر یوٹرن لے لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات