سینیٹر سراج الحق کی رائے ونڈ میں مولانا نذر الرحمن امیر تبلیغی جماعت اور مولانا طارق جمیل سے ملاقات

منگل 20 نومبر 2018 23:33

سینیٹر سراج الحق کی رائے ونڈ میں مولانا نذر الرحمن امیر تبلیغی جماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے رائے ونڈ میں مولانا نذر الرحمن امیر تبلیغی جماعت اور مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور حاجی عبدالوہاب کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے حاجی عبدالوہاب کی دین اور تبلیغ دین کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔ جماعت اسلامی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، میاں مقصود احمد، مولانا لطیف الرحمن شاہ، سمیع الحق شیر پائو اور حافظ سیف الرحمن بھی سینیٹر سراج الحق کے ہمراہ تھے۔