پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کی نئی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا

آل راونڈر پاکستان سپر لیگ 4 کیلئے چھٹی ٹیم کا حصہ بن گئے

muhammad ali محمد علی منگل 20 نومبر 2018 22:08

پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کی نئی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 نومبر 2018ء) پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کی نئی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، آل راونڈر پاکستان سپر لیگ 4 کیلئے چھٹی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 4 کیلئے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ڈرافٹ کا عمل لاہور میں ہو رہا ہے۔ اس دوران شاہد آفریدی کی نئی ٹیم کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ 4 میں چھٹی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی کراچی کنگز اور پشاور زلمی سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی تیسری مہنگی ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل ڈرافٹ کی پلاٹینیم کیٹگری میں پہلی پک ملی تھی جس میں اس نے اے بی ڈیویلیئرز اور سٹیو سمتھ میں سے کسی ایک کو چننا تھا ۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کی ناکام ترین فرنچائز رہی ہے اور اس نے پی ایس ایل کے تین سیزنز میں26میں سے17مقابلوں میں شکست کھائی ہے ،لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں کرس گیل کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن گرس گیل انجری کا شکار ہونے کے باوجود لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے آئے اور5میچز میں محض20.60کی اوسط سے 103رنز سکور کرسکے تھے ۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن سے قبل لاہور قلندرز کے لیگ سپنر یاسر شاہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث پابندی کا شکا ر ہوگئے جبکہ مستفیض الرحمان زخمی ہونے کے باعث لاہور قلندرز کو جوائن نہیں کرسکے تھے،لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شان ٹیسٹ ، ڈووین براوو اور اینٹن ڈیو چچ کی خدمات سے بھی محروم ہونا پڑا تھا جب کہ پی ایس ایل تھری کے لیے انہوں نے آسٹریلیوی جارح مزاج بلے باز کرس لین کی خدمات حاصل کی تھیں جو بگ بیش لیگ کے دوران کندھے کے انجری کا شکار ہونے کے باعث ٹیم کو جوائن نہ کرسکے جبکہ فاسٹ باﺅلر سہیل خان بھی زخمی ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ، لاہو ر قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم بھی ایونٹ میں اپنا رنگ نہ جما سکے اور 2سیزنز کھیلنے کے باوجود ایک بھی نصف سنچری نہ بنا سکے ۔