Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا کابل دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 20 نومبر 2018 23:40

وزیراعظم عمران خان کا کابل دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کابل دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی تقریب میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا بڑا شکار ہونے کے ناطے افغان بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، افغان عوام خطہ پر مسلط کی گئی جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے اس جنگ میں بھاری مالی و جانی نقصان اٹھایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ اور غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات