قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا دھڑوں میں تصادم

ڈنڈوں اور اسلحے کا آزادانہ استعمال ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 22:54

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا دھڑوں میں تصادم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 نومبر 2018ء) :قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلبا گروہوں میں تصادم ہوا ہے ۔تصادم میں لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا۔فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔10 سے زائد طلباء زخمی ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں تصادم کی اطلاعات ہیں اور تصادم دو طلبا گروہوں کے مابین ہوا ہے۔ معمولی سے بات سے شروع ہونے والا جھگڑا پہلے بحث و تکرار سے شروع ہوا اور بات گالم گلوچ تک جا پہنچی ۔

بعد ازاں طلبا گروہ ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے ۔

(جاری ہے)

تصادم میں لاتوں ، گھونسوں اور ڈنڈوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔اس موقع پر پولیس اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں۔پولیس صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں۔زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے جہاں انکو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ،جب کہ طلبا گروہوں میں تصادم کی وجہ بھی نہیں پتہ لگ سکی۔امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے تحقیقات کرکے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔