سابق وزیر اعظم نوازشریف نے عید میلاد النبیﷺپر خصوصی پیغام جاری کر دیا

دنیا اورآخرت کی کامیابی نبی پاکﷺکی حیات طیبہ کی پیروی میں ہے،12 ربیع الاول کےمبارک دن فلسطین اورکشمیرکی آزادی کیلیےخصوصی دعاکی جائے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل نومبر 23:20

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے عید میلاد النبیﷺپر خصوصی پیغام جاری کر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 نومبر 2018ء) :سابق وزیر اعظم نوازشریف نے عید میلاد النبیﷺپر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکﷺکی صداقت اورامانت کی گواہی لوگوں نےآپکی نبوت سےپہلےدی۔ قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ دنیا اورآخرت کی کامیابی نبی پاکﷺکی حیات طیبہ کی پیروی میں ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن نے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

انکا کہنا تھا کہ نبی پاکﷺکی صداقت اورامانت کی گواہی لوگوں نےآپکی نبوت سےپہلےدی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی رحمت کا مظہر بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا۔دنیا اورآخرت کی کامیابی نبی پاکﷺکی حیات طیبہ کی پیروی میں ہے۔انکا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کےمبارک دن فلسطین اورکشمیرکی آزادی کیلیےخصوصی دعاکی جائے۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ کل پورے ملک میں عید میلاد النبیﷺ پورے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

اس موقع پر عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے عمارات پر چراغاں کیا جائے گا اور رات بھر محافل برپا ہوں گی جبکہ کل صبح ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو اس موقع پر اپنے مقررہ روٹس سے گزرتے ہوئے اپنی منزل پر جاکر اختتام پذیر ہوں گے۔اس موقع پر عاشقان رسالت کی جانب سے نذر و نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے زبردست انتظامات کئیے جا رہے ہیں۔