Live Updates

الیکشن کمیشن نے سینٹ کی پنجاب کی دو نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 21 نومبر 2018 00:00

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ کی پنجاب کی دو خالی نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دونوں سیٹیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ عباسی اور ہارون خان کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات