انسانیت کے بے لوث محسن ،اللہ کے رسول حضرت محمد ؐ کا یوم ولادت اسلام کے سنہری اصولوں اور حضورؐ کی حیات طیبہ کی یاد دلاتا ہے،12ربیع الاول کا دن مسلم امہ کی قربانی ،رواداری ،اخوت اور اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، حضرت محمد ؐ کی ولادت سے معاشرے میں غیر انسانی سلوک، ظلم ،نا انصافی کی تاریخ کا اختتام ہوا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا عید میلاالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

بدھ نومبر 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے حضرت محمدؐ کے یوم ولادت(12ربیع الاول) پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے بے لوث محسن ،اللہ کے رسول حضرت محمد ؐ کا یوم ولادت اسلام کے سنہری اصولوں اور حضورؐ کی حیات طیبہ کی یاد دلاتا ہے،12ربیع الاول کا دن مسلم امہ کی قربانی ،رواداری ،اخوت اور اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، حضرت محمد ؐ کی ولادت سے معاشرے میں غیر انسانی سلوک، ظلم ،نا انصافی کی تاریخ کا اختتام ہوا۔

منگل کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حضرت محمدؐ کی زندگی ایک بہترین نمونہ تھی جو اسلام کے لئے وقف تھی۔انہوں نے کہا کہ12ربیع الاول کا دن مسلم امہ کی قربانی ،رواداری ،اخوت اور اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

حضرت محمد ؐ کی ولادت سے معاشرے میں غیر انسانی سلوک، ظلم ،نا انصافی کی تاریخ کا اختتام ہوا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میںامت مسلمہ دنیاوی معاملات کے لئے حضورؐ کی راہنمائی کو اپنے لئے خوش قسمتی سمجھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری نجات ،ملک کی ترقی ،امن و سلامتی کا انحصار انفرادی اور اجمتاعی سطح پر اسلام کے بنیادی اصولوں اور حضرت محمدؐ کی تعلیمات پر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو مل کر قوم اور وطن عزیزکی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لئے ہماری راہنمائی فرمائے جہاں ہر شہری کو انصاف تک رسائی ممکن ہو،آمین