حکومت صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے کوششیںکر رہی ہے

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب خان کی پی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 21 نومبر 2018 02:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ منفرد ٹیکنالوجی سے بجلی کی تیاری میں اضافہ کر رہی ہے۔ پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے لئے بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا بلکہ زرعی شعبہ کے لئے بجلی سستی کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر نے کہا کہ نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور ملک میں بجلی کی چوری روکنے کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری میں ملوث افراد کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ حکومت پہلے 100 دنوں کے اپنے اقتصادی ایجنڈا کے تحت بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے پانی کے ذخائر بہت ضروری ہیں بصورت دیگر مستقبل میں فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :