Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کرے گی، حکومت کو اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے مشکل فیصلے کرنا پڑے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

بدھ 21 نومبر 2018 02:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کرے گی جبکہ حکومت کو اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملبیٹھ کر عام آدمی کے مفاد کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک عمران خان کی ایمانداری کے باعث ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں اور دوستانہ تعلقات بنانے کے لئے ممالک ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ درانی نے کہا کہ وزیراعظم ایماندار شخص ہیں جو کہ نظام کو دھارے میں لانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے بڑے مفید اور کامیاب ہوئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات