چیئرمین کارلوس گون کی گرفتاری موٹر ساز کمپنی نسّان کے مستقبل پر منفی ا ثرات

بدھ 21 نومبر 2018 12:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) جاپان کا گاڑی ساز کمپنی نسّان موٹرز اپنے چیئرمین کارلوس گون کی گرفتاری کے بعد اپنی کاروباری حکمتِ عملی کا ازسرِ نو جائزہ لینے پر مجبور ہو جائے گا۔ٹوکیو استغاثہ نے گون کو ایک اور اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ ساتھ خٴْود اپنی آمدنی کم ظاہر کرنے کے شٴْبہ پر گرفتار کیا گیا ہے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ گون نے مالی رپورٹ میں یہ بتایا تھا کہ مارچ 2015ء تک کے پانچ سالوں کے دوران اٴْن کی انتظامی مراعات 5 ارب ین یا تقریباً 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے کم تھیں۔

(جاری ہے)

استغاثہ کا کہنا ہے کہ اصل رقم لگ بھگ 10 ارب ین تھی۔ کارلوس گون نے نسّان موٹرز کے سربراہ کی حیثیت سے طویل عرصے مضبوط قیادت کا مظاہرہ کیا۔ اٴْن کی گرفتاری اِس گاڑی ساز ادارے کو اپنی کاروباری حکمتِ عملی کا ازسرِ نو جائزہ لینے پر مجبور کر دیا ہے۔ دوسری جانب نسّان کے صدر ہِیروتو سائی کاوا نیکہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک شخص کے ہاتھوں میں طاقت کا ارتکاز ہو جانا اِس واقعے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ گون 1999ء میں فرانسیسی گاڑی ساز ادارے رینالٹ سے اٴْس کی شراکتدار کمپنی نسّان میں آئے تھے تاکہ مشکلات کے شکار جاپانی گاڑی ساز ادارے کو لاگت میں کٹوتی کے اقدامات استعمال کر کے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :